شاہ احمد نورانی کی بیوہ انتقال کرگئیں

شاہ احمد نورانی کی بیوہ انتقال کرگئیں
شاہ احمد نورانی کی بیوہ انتقال کرگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علماءپاکستان کے سابق سر براہ شاہ احمد نورانی کی بیوہ انتقال کرگئیں۔
جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے لکھا ’ قائد ملت اسلامیہ ، قائد اہلسنت امام شاہ احمد نورانی رحمتہ اللہ علیہ کی زوجہ محترمہ، والدہ ماجدہ قبلہ شاہ انس نورانی صدیقی اور قبلہ شاہ اویس نورانی صدیقی کا رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا ہے، نماز جنازہ کا وقت اور جگہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔‘
شاہ احمد نورانی کے بیوہ کے انتقال پر سیاسی و مذہبی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔