”دو سیریز میں شکست کے بعد یہ جیت ضروری تھی اور۔۔۔“ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

”دو سیریز میں شکست کے بعد یہ جیت ضروری تھی اور۔۔۔“ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جیت ...
”دو سیریز میں شکست کے بعد یہ جیت ضروری تھی اور۔۔۔“ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ باﺅلرز کو دیتے ہوئے کہا کہ دو سیریز میں ہارنے کے بعد قومی ٹیم کیلئے یہ جیت بہت ضروری تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی 20 بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ حالیہ کامیابی سے ہم سب مطمئن ہو گئے ہیں اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کرکٹر پر قومی ٹیم کے دروازے بند نہیں کئے، ٹی 20 ورلڈکپ ابھی دور ہے اور ہمارے پاس خاصا وقت باقی ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں قومی کرکٹرز کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیں گے اور کارکردگی دکھانے والوں کو میگاایونٹ کیلئے زیر غور لایا جا سکتا ہے۔

ٹی 20 سیریز میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں نے جس طرح ٹیم کی جیت میں اپنے تجربے کو بروئے کارلاکر اہم کردار اداکیا، وہ خوش آئند ہے تاہم حالیہ سیریز میں سب نے ہی اچھا کھیل پیش کیا، تیسرے میچ میں موسیٰ ، عثمان قادر ، عماد بٹ اور خوشدل شاہ کو کھلانے کا ارادہ تھا،لیکن بارش کی وجہ سے ان نوجوانوں کو آزمانے کا موقع نہیں مل سکا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک کوئی کھلاڑی پرفارم کر رہا ہو اور فٹ ہو، میرے خیال میں اس کو کھلانا چاہیے، انہوں نے تسلیم کیا کہ نوجوان کرکٹرز کیلئے سپنرز کو کھیلنے میں مشکل پیش آرہی ہے، آسٹریلیا کے بڑے گراونڈز پر ہمیں ایسے لڑکوں کی ضرورت ہوگی جو گیند کو باو¿نڈر ی کے پاس پہنچاسکیں۔

مزید : کھیل