ملازمت پیشہ جوڑوں کے لیے بڑی خوشخبری ،بچے کی ولادت پر نہ صرف ماں بلکہ باپ کو بھی طویل عرصہ چھٹیاں دینے کا بل سینیٹ میں پیش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملازمت پیشہ جوڑوں کے ہاں بچے کی ولادت پر تنخواہ کے ساتھ ماں کیلئے 6 ماہ اور باپ کیلئے 3 ماہ کی لمبی چھٹیوں کا بل سینیٹ میں منظور ہوگیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر قراة العین مری نے ایوان میں بل پیش کیا تھا۔جس کے مطابق بدقسمتی سے پیدائش کے ابتدائی دنوں میں والد کے کردار کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ اس وقت ماں کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ وہی وقت ہے جب والد کا اپنے بچے سے تعلق مضبوط ہوتا ہے۔ضرورت پڑنے پر ماں کی چھٹی میں 3 ماہ اور باپ کی رخصت میں 1 ماہ کی توسیع ہو سکے گی تاہم ان اضافی چھٹیوں کی تنخواہ نہیں ملے گی۔
بل کے تحت چھٹی نہ دینے والے سرکاری محکموں اور نجی اداروں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے قانون میں 90 دن میٹرنٹی لیو موجود ہے، پیٹرنٹی لیو کو کم کرکے 15 دن کیا جائے، دنیا میں کہیں بھی والد کے لیے اتنی طویل چھٹی نہیں دی جاتی۔