جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں جرمانوں کا ’مقابلہ، اب کسے اور کیوں سزا ملی؟

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں جرمانوں کا ’مقابلہ، ...
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں جرمانوں کا ’مقابلہ، اب کسے اور کیوں سزا ملی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ فاسٹ باﺅلر ویرنون فلینڈر پر جوز بٹلر کو آﺅٹ کرنے کے بعد نازیبا الفاظ کہنے کے جرم میں میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دی گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ ریفری اینڈی پیکرافٹ نے ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں شامل کر دیا ہے۔ فلینڈرز نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ کی اننگز میں انگلش کھلاڑی جوز بٹلر کو آﺅٹ کرنے کے بعد نازیبا الفاظ کہے تھے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان جاری 4 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں اب تک چار کھلاڑیوں کو قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ خود انگلش بلے باز جوز بٹلر پر کیپ ٹاو¿ن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں فلینڈر کو ہی برا بھلا کہنے پر 15 فیصد میچ فیس جرمانہ کی گئی تھی۔

مزید :

کھیل -