وسیم اکرم کی کرکٹ میں واپسی مگر کب اور کیوں؟ سوئنگ کے سلطان نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

وسیم اکرم کی کرکٹ میں واپسی مگر کب اور کیوں؟ سوئنگ کے سلطان نے پاکستانیوں کا ...
وسیم اکرم کی کرکٹ میں واپسی مگر کب اور کیوں؟ سوئنگ کے سلطان نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم آسٹریلیا میں جنگل کی آگ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے امدادی میچ کھیلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بش فائر کرکٹ بیش میچ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے فائنل میچ سے قبل کھیلا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی آسٹریلیا کے جنگلات کے متاثرین کی امدادی سرگرمیوں پر خرچ کی جائے گی۔
بھارت کے سابق آل راﺅنڈر یوراج سنگھ اور سچن ٹنڈولکر بھی اس میچ کا حصہ ہوں گے جبکہ وسیم اکرم نے خود ہی اس میں شرکت کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ یہ میچ شین وارن اور رکی پونٹنگ الیون کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں مائیک ہسی ، بریڈ ہیڈن، اینڈریو سائمنڈز اور میتھیو ہیڈن جیسے کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

مزید :

کھیل -