پاکستان کو ایک اور ایونٹ کی میزبانی مل گئی، شاندار خوشخبری آ گئی

پاکستان کو ایک اور ایونٹ کی میزبانی مل گئی، شاندار خوشخبری آ گئی
پاکستان کو ایک اور ایونٹ کی میزبانی مل گئی، شاندار خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایشیاءرگبی مینز 15 چیمپین شپ ڈویژن 2 کے مقابلوں کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے جو 26 سے 29 فروری تک لاہور میں منعقد ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایشیاءرگبی مینز 15 چیمپین شپ ڈویژن ٹو کی میزبانی مل گئی ہے۔ اس 4 روزہ چیمپین شپ میں چین، تھائی لینڈ، چائینز تائی پے اور پاکستان کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی اور یہ مقابلے 26 سے 29 فروری تک لاہور میں منعقد ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق غیرملکی ٹیمیں 24 فروری کو لاہور پہنچیں گی اور پہلا میچ 26 فروری کو تھائی لینڈ اور چین کے درمیان جبکہ دوسرا میچ بھی 26 فروری کی سہ پہر پاکستان اور چائنیز تائی پے کے درمیان ہوگا۔29 فروری کو پہلا میچ جیتنے والی ٹیموں کے درمیان اور دوسرا میچ ہارنے والی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ ایونٹ جیتنے والی ٹیم ڈویژن ون میں کوالیفائی کرجائے گی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان رگبی ٹیم نے پچھلے سال پاکستان میں ہی ڈویژن تھری جیت کر ڈویژن ٹو کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ قومی ٹیم ان مقابلوں کی تیاری کیلئے ٹریننگ کیمپ میں بھی شریک ہو گی جو ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو لاہور میں جبکہ 7، 8 اور 9 فروری کو اسلام آباد میں ہو گا۔

مزید :

کھیل -