آج کن نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جانا تھا؟ مصباح نے ایسے نام بتا دئیے کہ آپ کو بھی میچ منسوخ ہونے کا افسوس ہو گا

آج کن نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جانا تھا؟ مصباح نے ایسے نام بتا ...
آج کن نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جانا تھا؟ مصباح نے ایسے نام بتا دئیے کہ آپ کو بھی میچ منسوخ ہونے کا افسوس ہو گا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا جس پر شائقین خاصے افسردہ ہوئے اور اب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ شائقین کی افسردگی میں مزید اضافہ ہو جائے۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے کہا کہ سیریز جیت جانے کے باعث آج کے میچ میں ان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا ارادہ تھا جو گزشتہ میچز نہیں کھیلے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں موسیٰ ، عثمان قادر ، عماد بٹ اور خوشدل شاہ کو کھلانے کا ارادہ تھا،لیکن بارش کی وجہ سے ان نوجوانوں کو آزمانے کا موقع نہیں مل سکا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دوسرے میچ میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی یہی عندیہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں فتح کیساتھ ہی سیریز بھی جیت لی ہے اور اب تیسرے میچ میں بینچ سٹرینتھ کو آزمانے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن بارش کے باعث نوجوان کھلاڑیوں کی خواہش بھی مکمل نہ ہو سکی اور شائقین کرکٹ کو بھی انہیں ان ایکشن دیکھنے کیلئے انتظار کرنا ہو گا۔

مزید : کھیل