کرونا وائرس کا مرکز سمجھے جانے والے شہر ووہان میں موجود پاکستانی طالب علم اور شہریوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

کرونا وائرس کا مرکز سمجھے جانے والے شہر ووہان میں موجود پاکستانی طالب علم ...
کرونا وائرس کا مرکز سمجھے جانے والے شہر ووہان میں موجود پاکستانی طالب علم اور شہریوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین کے پاکستان میں متعین سفیر یاو جنگ نے کہا ہے کہ ووہان میں مقیم 500 سے زائد پاکستانی طلبہ اور دیگر شہری مکمل طور پر محفوظ اور صحتمند ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین کی حکومت پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پانے کے لیے کام کررہی ہے۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق چین کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ اور چینی حکومت پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے ،چین کی حکومت ووہان میں مقیم پاکستانی طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے ہرممکن تعاون کررہی ہے۔پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو مدنظر رکھ کر صورتحال کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔چین کے سفیرنے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے تین مشتبہ کیس ملے ہیں لیکن کوئی بھی تصدیق شدہ واقعہ موجود نہیں ہے۔

مزید : قومی