وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو جھاڑ پلادی مگر کیوں؟

وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو جھاڑ پلادی مگر کیوں؟
وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو جھاڑ پلادی مگر کیوں؟

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے جی ڈی اے رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جھاڑ پلادی۔

دورہ کراچی کے دوران جی ڈی اے ارکان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ کے حوالے سے جی ڈی اے ارکان نے شکایات کے انبار لگادیے اور کہا کہ وہ اپنے مسائل کے حوالے سے گورنر سندھ کو آگاہ کرتے رہے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ گورنر سندھ آپ کے سامنے بیٹھے ہیں انہوں نے تو مجھے آپ کی کوئی بات نہیں بتائی۔ انہوں نے عمران اسماعیل کو جھاڑدیا اور جی ڈی اے ارکان سے کہا کہ وہ اسد عمر سے رابطے میں رہیں اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا کریں۔

جی ڈی اے رہنماﺅں نے وزیر اعظم سے آئی جی کی تبدیلی موخرکرنے کی درخواست کردی اور کہا کہ پولیس افسران کو ڈرایا دھمکایا جاتا رہا تو کام کون کرے گا؟ اس مطالبے پر وزیر اعظم نے کہا کہ اب تو وہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کا کہہ چکے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی