”کھلاڑیوں کو اب بتا دینا چاہئے کہ وہ۔۔۔“ محمد حفیظ نے کارکردگی دکھاتے ہی مطالبہ کر دیا

”کھلاڑیوں کو اب بتا دینا چاہئے کہ وہ۔۔۔“ محمد حفیظ نے کارکردگی دکھاتے ہی ...
”کھلاڑیوں کو اب بتا دینا چاہئے کہ وہ۔۔۔“ محمد حفیظ نے کارکردگی دکھاتے ہی مطالبہ کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کو کھلاڑیوں کو بتا دینا چاہیے کہ وہ پلان کا حصہ ہیں یہ نہیں، میرے پاس پاکستان کو جتوانے کا سنہری موقع تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان میں وکٹیں اچھی ہوتی ہیں مگر بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے وکٹیں آسان نہیں تھی لیکن نوجوان کھلاڑیوں کو اس سے سیکھنا چاہئے، دونوں میچوں میں جیت سے نوجوان کھلاڑیوں کو ہی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حارث روف بہت محنتی کھلاڑی ہے اور وہ دباؤ میں نہیں آتا، لاہور قلندر میں بھی حارث کے ساتھ کھیلا ہوں۔ واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ کی شاندار بلے بازی کی بدولت بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے سیریز میں0-2 کی برتری حاصل کی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی کیونکہ تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑا اور یوں قومی ٹیم نے سیریز میں وائٹ واش کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن کو بھی برقرار رکھا ہے۔

مزید : کھیل