دوسری شادی کرنے والے شوہر کو انوکھی سزا، پہلی بیوی نے اغوا کرکے ٹریفک سگنل سے باندھ دیا
منڈی بہاﺅ الدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) خاوندکے دوسری شادی کرنے پر بیوی نے انوکھا انتقام لے لیا، شوہر کو اغوا کرکے شہر کے بیچوں بیچ ٹریفک سگنل سے باندھ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق منڈی بہاﺅالدین سے تعلق رکھنے والے محمد افضل نے بیٹے کی خواہش میں دوسری شادی کی تو پہلی بیوی رقابت کی آگ میں جل اٹھی۔ افضل نے 19 سالہ شادی کو ٹھکرایا تو پہلی بیوی بنین الیاس نے بھی اسے خوب مزہ چھکایا، خاتون نے شوہر کو والدہ، بہن اور بھائی کی مدد سے اغوا کیا اور ٹریفک سگنل سے باندھ دیا۔
ٹریفک سگنل سے بندھے شخص کو دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع کی جنہوں نے آکر اس کی خلاصی کرائی۔ پولیس نے محمد افضل کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔