دبئی میں کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو بڑی خوشخبری مل گئی

دبئی میں کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو بڑی خوشخبری مل گئی
دبئی میں کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو بڑی خوشخبری مل گئی

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاوکی ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے متحدہ عرب امارات میں ریسٹورنٹس مالکان نے خصوصی ڈسکاونٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سے 25 لاکھ افراد کورونا سے بچاوکی ویکسین لگوا چکے ہیں۔ الپائن ریسٹورنٹ پبلک، برطانوی ریسٹورنٹ ریفارم سوشل اینڈ گرل اور الٹرا بریسری، سمیت گیٹس ہاسپیٹیلیٹی کی جانب سے چلائے جانے والے تمام ریسٹورنٹس نے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے 10 اور 20 فیصد ڈسکاونٹس کا اعلان کیا ہے۔ ان گاہکوں کو صرف دس فیصد ڈسکاونٹ دینے کی پیشکش کی گئی ہے جنہوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی ہے جب کہ ان افراد کو ریسٹورنٹس میں 20 فیصد ڈسکاونٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگواچکے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -