نون اکیڈمی تعلیم کیلئے سوشل لرننگ پلیٹ فارم کے ساتھ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنا رہی 

نون اکیڈمی تعلیم کیلئے سوشل لرننگ پلیٹ فارم کے ساتھ پاکستان کے مستقبل کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)نون اکیڈمی ایپلی کیشن پاکستان بھر میں طلبہ کو ماہر اساتذہ کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے بالکل مفت روزانہ لائیو کلاسیں پیش کر رہی ہے۔ کووڈ 19 کے بعد درپیش مشکلات سے متاثر ہونے والے 8 ویں سے 13 ویں کلاس تک کے طالب علم تمام بڑے مقامی بورڈز (میٹرک اور انٹرمیڈیٹ) اور کیمبرج (او اینڈ اے لیول) کے موسم گرما کے امتحانات کی تیاری کیلئے جامع کورسز میں داخلے لے سکتے ہیں جو آن لائن (لائیو) پیش کئے جا رہے ہیں۔ عالمی ایجوکیشن ٹیکنالوجی کمپنی نون اکیڈمی معاشرتی اور سماجی تعلیم کے تصور کو آگے بڑھانے کا فریضہ انجام دے رہی ہے، اس نے اپنے آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم کو پاکستان تک توسیع دی ہے۔ یہ موبائل ایپلی کیشن اور ویب سائیٹ کے ذریعے پاکستان کے ماہر اساتذہ کی جانب سے تمام بڑے مضامین کے لئے روزانہ کی بنیاد پر براہ راست کلاسیں پیش کر رہی ہے۔
۔ آٹھویں سے تیرھویں جماعت تک مشتمل تمام بڑے مقامی بورڈز (میٹرک اور انٹرمیڈیٹ)، کیمبرج (او اینڈ اے لیول) کے تمام مضامین کی براہِ راست کلاسیں روزانہ ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ لمز، آئی بی اے اور نسٹ جیسی اعٰلی یونیورسٹیوں کے داخلہ ٹیسٹ کیلئے بھی براہِ راست کلاسیں ہوتی ہیں۔ ستمبر 2020ء میں مقامی سطح پر اپنے آغاز سے اس پلیٹ فارم پر جنوری میں طلباء کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ 

مزید :

کامرس -