کری ایٹو انڈسٹریز کو تقویت دینے کیلئے گرانٹ کا اعلان

کری ایٹو انڈسٹریز کو تقویت دینے کیلئے گرانٹ کا اعلان

  

 لاہور(پ ر)پاکستان بھر میں کری ایٹیو انڈسٹریز کو تقویت دینے کیلئے آٹھ مختلف کیٹگریز میں فی کیٹگری1,070,000روپے گرانٹ کا اعلا ن برٹش کونسل اورDEMO نے کریئٹیوکمیونیٹیز امپاورمنٹ پروگرام ۔  DICE Creative Hubs کیلئے درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کیاہے۔ برٹش کونسل کےDeveloping Inclusive and Creative Economies (DICE) پروگرام کے تحت ان امپاورمنٹ پروگراموں کے ذریعہ انڈسٹری سے متعلق مضبوط خصوصی مواد پر مبنی آٹھ بامقصد سرگرمیوں کیلئے تعاون اور مدد فراہم کی جائے گی۔ اس طرح ہم خیال لوگوں کو مل کر آئندہ کے خواب دیکھنے، شیئرکرنے، تصورکرنے،جدت لانے اور آئیڈیاز دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔1,070,000روپے کی یہ گرانٹ درج ذیل کیٹگری میں آٹھ تخلیقی اداروں کو دی جائے گی:فنون لطیفہ اور دستکاری، سافٹ وئیر ڈیولپمنٹ، موسیقی اور فن اداکاری، ادب، فلمسازی، زراعت، انٹیریئر ڈیزائن اینڈ انڈسٹریل ڈیزائن، فیشن اینڈ ٹیکسٹائل اورآخر میں گرافک ڈیزائن۔ DEMO منتخب اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر مختلف نوعیت کی تخلیقی سرگرمیاں تشکیل دے گی جن میں ملاقاتیں، ورکشاپس، ڈائیلاگز، آن لائن مارکیٹ، پرفارمنس،نمائش، تقریبات کی فلموں کی نمائش اور بہت کچھ شامل ہے۔

 جو ماحولیاتی نظام میں ان کے تخلیقی عمل کو تقویت اور پائیداری فراہم کرنے کا باعث ہوں گی۔برٹش کونسل پاکستان کے ہیڈآف پروگرامز، طلحہ چشتی نے بتایا،Dice Creative Hubs"پاکستان کی تخلیقی انڈسٹری کیلئے ایک شاندار موقع ہے کہ وہ اپنی کمیونٹیز کے اہم مسائل کے سلسلے میں اشتراک سے اور مل جل کر کام کریں اور کمیونٹی کے افراد کیلئے ایک بامقصد ماحول پیدا کریں۔"

مزید :

کامرس -