پی اینڈ جی پاکستان کیلئے او آئی سی سی آئی ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز

پی اینڈ جی پاکستان کیلئے او آئی سی سی آئی ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(پ ر)اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی طرف سے پی اینڈ جی پاکستان کے ملک میں صنفی مساوات کے فروغ کیلئے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے او آئی سی سی آئی ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈز 2020  کے موقع پر چیمپئن آف 2020 کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ایوارڈ کی آن لائن تقریب میں او آئی سی سی آئی کی مختلف رکن کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے سی ای اوز، ایچ آر اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ سفارتکار اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔او آئی سی سی آئی200 سے زائد رکن کمپنیوں کے ساتھ پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ او آئی سی سی آئی ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے اور آزاد جیوری کی طرف سے ایوارڈز کیلئے نامزد کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا تا ہے جبکہ چیمپئن کا اعزازتمام کییٹگریوں میں کمپنی کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔

مزید :

کامرس -