لاہور ہائیکورٹ، ڈویژن بنچ نے موسٰی نامی دہشت گرد کی اپیل خارج کردی

لاہور ہائیکورٹ، ڈویژن بنچ نے موسٰی نامی دہشت گرد کی اپیل خارج کردی

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ اور مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل ڈویژن بنچ نے موسٰی نامی دہشت گرد کی اپیل خارج کردی، فاضل بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی توسٹیٹ کی طرف سے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل پنجاب محمد ارشد فاروقی عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ موسٰی نامی دہشت گرد سرائے عالمگیر سے گرفتار ہوا جس کے قبضہ سے خود کش جیکٹس بنانے والا بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے،جس میں اسے 14 سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ اس کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا گیا تھا،عدالت سے استدعاہے کہ اس سزا کوبرقرار رکھتے ہوئے ملزم کی اپیل خارج کی جائے فاضل بنچ نے دلائل سننے کے بعد اپیل خارج کردی۔

اپیل خارج 

مزید :

صفحہ آخر -