سابق فوجیوں کو محکمہ پولیس میں مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

 سابق فوجیوں کو محکمہ پولیس میں مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت سے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق فوجیوں کو محکمہ پولیس میں مستقل نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست پر سماعت سے معذرت کر تے ہوئے فاضل چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ بھجوادی ہے تاکہ اسے سماعت کے لئے کسی دوسرے بنچ کو تفویض کیا جاسکے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی تو بنچ کے رکن جسٹس علی باقر نجفی نے بتایا کہ وہ اس معاملے پر سماعت کر چکے ہیں، اس پر بنچ نے سماعت سے معذرت کر لی اور اسے دوسرے بنچ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی،سابق فوجیوں نے محکمہ پولیس میں مستقل نہ کرنے کے اقدام پر عدالت عالیہ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی کہ انہیں مستقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

سماعت سے معذرت

مزید :

صفحہ آخر -