چودھری نثار کے حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

 چودھری نثار کے حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان کے پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کے خلاف دائردرخواست شیڈول کے مطابق سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے،مسٹرجسٹس شاہد وحید نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی  متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں جلد سماعت کی استدعا کی گئی تھی، درخواست میں بتایا گیا ہے کہ چودھری نثار 2018 کے انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے لیکن ابھی تک انہوں نے اپنے عہدہ کا حلف نہیں اٹھایا، چودھری نثار کے حلف نہ اٹھانے سے اْن کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے،اس لئے چودھری نثار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر حلقہ میں نئے انتخابات کرانے کاحکم دیاجائے۔

سماعت مقرر

مزید :

صفحہ آخر -