عوام کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی یقینی بنانا اولین مقصد: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 

عوام کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی یقینی بنانا اولین مقصد: چیف جسٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ ہمارا اولین مقصد صوبے کی عوام کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس کے لئے وکلاء کا ساتھ بہت ضروری ہے،وکلاء کی مثبت معاونت کی بدولت بہترین انصاف کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،ان خیالات کا اظہار ننکانہ صاحب اور پاکپتن کی بار ایسوسی ایشنز کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ضلعی بار ایسوسی ایشنز ننکانہ صاحب اور پاکپتن کے وفور نے چیف جسٹس سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی،اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ اور سینئرایڈووکیٹ احسن بھون بھی موجود تھے، چیف جسٹس نے دونوں بار ایسوسی ایشنز کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی،ملاقات میں وکلاء اور سائلین کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے اور غیر ضروری ہڑتال کلچر کے خاتمے کا اعادہ کیا گیا۔
چیف جسٹس 

مزید :

صفحہ آخر -