خواجہ آصف کی جیل میں بی کلاس سہولیات کیلئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے جیل میں بی کلاس سہولیات کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28جنوری تک جواب طلب کر لیا درخواست گزارخواجہ آصف کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ نیب نے انہیں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پر گرفتار کیاہے اور وہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قیدہیں،وہ سینٹر اور وزیر رہ چکے ہیں اور اس وقت بھی رکن قومی اسمبلی ہیں عدالت سے استدعاہے کہ انہوں نے ایل ایل بی کر رکھا ہے اور انڈر ٹرائل ملزم ہیں بزرگ شہری ہونے کی حیثیت سے انہیں جیل میں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا جائے اور جیل میں ہیٹر،گھرکا کھانا،اور طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔
درخواست دائر