پسند کی شادی، عدالت میں پیش ہونیوالی لڑکی پر والدین کا تشدد

 پسند کی شادی، عدالت میں پیش ہونیوالی لڑکی پر والدین کا تشدد

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکوٹ میں پسند کی شادی کے کیس میں پیش ہونے والی لڑکی کی والدین نے احاطہ عدالت میں ہی پٹائی کردی مسٹرجسٹس شہرام سرور نے محمد اشرف کی درخواست پر سماعت کی پسند کی شادی کرنے والی افشاں ناز نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے علی رضا سے پسند کی شادی کی ہے، والدین اس کی شادی سے خوش نہیں،وہ اپنے خاوند کے ساتھ جاناچاہتی ہے،عدالت نے لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے احاطہ عدالت میں ہی لڑکی کی پٹائی کر ڈالی تاہم پولیس نے بیچ بچاؤ کرایا۔

تشدد

مزید :

صفحہ آخر -