یوایس ایڈ اور پنجاب حکومت کے زیراہتمام پرائیویٹ سیکٹر انگیجمنٹ فورم کا آغاز 

یوایس ایڈ اور پنجاب حکومت کے زیراہتمام پرائیویٹ سیکٹر انگیجمنٹ فورم کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے لیے امریکی مشن نے پنجاب حکومت کیساتھ مل کر آج سے تین روزہ پرائیویٹ سیکٹر فورم کا آغاز کردیاہے جس کا مقصد خطے میں کمرشل اور سوشل انویسٹمنٹ کے مواقع اور چیلنجز کی شناخت کرکے ان کا حل نکالنا ہے،لاہور میں امریکی قونصل جنرل کیتھرین روڈریگیوزنے کہاہے کہ سرمایہ کاری گیپ کی نشاندہی، مشترکہ کامن سٹیریٹجیز کی تشکیل، سرمایہ کے لیے ایک وسیع فریم ورک کی تشکیل سے جنوبی پنجاب کی ترقی میں مدد ملے گی۔اس تین روزہ فورم کا اہتمام لاہور آفس کے ذریعے، امریکہ کی عالمی ترقی کیلئے ایجنسی (USAID)، پنجاب انیبلنگ انوائرمنٹ پراجیکٹ (PEEP) اور جنوبی پنجاب پرائیویٹ سیکٹر نے مل کر کیا۔فورم میں چار اہم سیکٹر پر توجہ مرکوز کی گئی جن میں ایگریکلچر، ٹورازم، ٹیکسٹائلز اور انرجی شامل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں پرائیویٹ سیکٹر کی ترقی کو درپیش مسائل، کورونا کی پابندیوں میں مارکیٹ تک رسائی میں رکاوٹیں، زراعت میں جدت کے طریقوں کی کمی، فصلوں کی قیمت کے تعین کانظام، زراعت کے کاروباری اداروں میں بڑھتا علم کا فرق اور چھوٹے طبقے کے لیے مالی وسائل تک رسائی کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیاجانا ہے۔ یو ایس ایڈ پاکستان کی مشن ڈائریکٹر جولی کوئینن جنہوں نے فورم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرنا ہے، کا کہناتھاکہ ہم خطے کی معاشی نمو میں حائل رکاوٹوں کو سمجھتے ہیں، حکومت پنجاب، عوام اور پرائیویٹ سیکٹر پارٹنرزکیساتھ مشترکہ کاوشوں سے ہم ان رکاوٹوں پر قابو پاسکتے ہیں۔جنوبی پنجاب کیلئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری زاہد اخترزمان نے پنجاب حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے علاقے کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے وڑن کے بارے میں آگاہ کیا۔اس روچوئل سیشن میں پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹر سے 100سے زائد افرادنے شرکت کی۔
یوایس ایڈ

مزید :

صفحہ آخر -