مریدکے، مبینہ پولیس مقابلے میں 1ڈاکو ہلاک،3ساتھی فرار 

  مریدکے، مبینہ پولیس مقابلے میں 1ڈاکو ہلاک،3ساتھی فرار 

  

کالاشاہ کاکو(نمائندہ پاکستان)مریدکے سٹی کی آبادی رحمانیہ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک تین فرار ہوگئے، ڈی پی او مبشر میکن کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نقاب پوش ڈاکو کینال روڈ پر لوٹ مار کرکے بصرہ کالونی کی طرف جارہے ہیں پولیس نے ڈبل سڑکیں روڈ رحمانیہ کالونی میں ناکہ لگاکر جونہی موٹر سائیکل سواروں کو روکنا چاہا تو انہوں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔مارے جانے والے ڈاکوکا نام تنویر عرف اچھو ہے جو قتل اغواء، ڈکیتی کی40 سے زائد وارداتوں اور شیخوپورہ، گوجرانوالہ، لاہور کے متعدد تھانوں کو مطلوب تھا۔ ہلاک ڈاکو نے تین روز قبل چکوک روڈ پر دوران مزاحمت ایک شہری کو قتل جبکہ فیروزوالہ بار کے سابق صدر سمیت کئی افراد کو گولیاں بھی ماری تھیں۔ ڈاکو کے قبضہ سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کے فرارساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ڈاکو ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -