ٹیپ کا منتخب ذمہ دار کسی دوسری آرگنائزیشن کا عہدیدار نہیں بن سکتا، عامر سعید 

ٹیپ کا منتخب ذمہ دار کسی دوسری آرگنائزیشن کا عہدیدار نہیں بن سکتا، عامر سعید 

  

لاہور(انٹرویو: میاں اشفاق انجم) ٹیپ نارتھ زون کے ذمہ داران الیکشن میں دئیے گئے منشور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،سیٹ کا ناجائز استعمال قابل قبول نہیں، ٹیپ کا منتخب ذمہ دار کسی دوسری آرگنائزیشن کا عہدیدار نہیں بن سکتا، ٹیپ کے ذمہ داران پروفیشنل انداز اپنائیں،پی آئی اے کی طرف سے مشکل حالات میں نوٹسز لمحہ فکریہ ہیں،برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دیں گے،وزیر اعظم ٹریول ٹریڈ کی ڈوبتی ناوٗ کو بچانے کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں،عمرہ کے لیے18سے50سال کی شرط ختم کرائیں، ان خیالات کا اظہار ٹیپ نارتھ زون کے ایگزیکٹو ممبر سربراہ بزنس مین پینل میاں گروپ کے چیئرمین میاں عامر سعید نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا،انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملائشیاء میں عدم ادائیگیوں کی وجہ کووڈ19بتا رہا ہے،کیا پاکستان کے ٹریول ایجنٹ کووڈ19کا شکار نہیں ہیں،پوری صنعت تباہ وبرباد ہو چکی ہے،پی آئی اے ADMکے فیصلے کو واپس لے،میاں عامر سعید نے بعض ذمہ داران کے حوالے سے سیٹ کے غلط استعمال کی شکایت کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ اللہ نے عزت دی ہے سیٹ کا غلط استعمال زیب نہیں دیتا،اگر ایسی شکایت آئی تو معافی نہیں ملے گی،ٹریول ٹریڈ تباہ ہو چکی ہے،کروڑوں روپے ڈوب چکے ہیں،وزیر اعظم ہزاروں خاندانوں کا معاشی قتل روکیں اور خصوصی ریلیف پیکیج کااعلان کریں،میاں عامر سعید نے ٹورازم کی سالانہ فیس کی معافی کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے کہاکہ بزنس مین پینلز کا منشور ٹریول ٹریڈ کو نئی زندگی دے گا،انہوں نے کہا پی آئی اے ٹیکس سمیت انکم ٹیکس،پروفیشنل ٹیکس معاف کیا جائے،کووڈ 19نے بری طرح متاثر کیا ہے ٹریول ٹریڈ کو ریلیف دینا وقت کی ضرورت ہے۔

عامر سعید 

مزید :

صفحہ آخر -