ٹریول ایجنٹوں کو کروڑوں روپے کے اے ڈی ایم کے نوٹسز جاری،ٹیپ نارتھ زون کا اجلاس طلب

       ٹریول ایجنٹوں کو کروڑوں روپے کے اے ڈی ایم کے نوٹسز جاری،ٹیپ نارتھ زون ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)قومی ائیر لائنز پی آئی اے کی طرف سے ملک بھر کے ٹریول ایجنٹ کو کروڑوں روپے کے (ADM)کے نوٹسز جاری ہونے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ٹیپ نارتھ زون کا ہنگامی اجلاس آج لاہور میں طلب،صدارت چیئرمین نارتھ زون ندیم اقبال کریں گے،ٹیپ نارتھ زون لاہور کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی چیئرمین ٹیپ آغا طارق سراج خصوصی طور پر شریک ہوں گے،سیکرٹری ٹیپ کی طرف سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جن کمپنیوں کو (ADM)وصول ہوئے ہیں وہ شرکت کو یقینی بنائیں،اجلاس میں پی آئی اے کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے سمیت دیگر آپشن پر غور ہو گا،ممبران تجاویز لے کر آئیں،اجلاس آج 27جنوری بروز بدھ ڈھائی بجے ہو گا۔ 

اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -