براڈ شیٹ فیصلے میں نواز شریف کی سڑکوں کی تعمیر میں کمیشن وصولی، این ایچ اے سے ریکارڈ طلب 

براڈ شیٹ فیصلے میں نواز شریف کی سڑکوں کی تعمیر میں کمیشن وصولی، این ایچ اے سے ...

  

  اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرمراد سعید نے براڈ شیٹ فیصلے کے تناظر میں این ایچ اے سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے منصوبے کے ڈیزائن، پی سی ون،بڈنگ، ٹھیکے اور ادائیگیوں کی تفصیلات دینے کی ہدایت کردی ہے۔براڈ شیٹ کیس میں وفاقی وزیر مراد سعید نے این ایچ اے سے رپورٹ طلب کر لی، براڈ شیٹ فیصلے میں نوازشریف کے سڑکوں کے منصوبوں میں کرپشن اور کمیشن کا ذکر ہوا تھا،اسلام آباد لاہور موٹروے میں 160ملین ڈالر کی کرپشن کا بھی ذکر ہے کہ نواز شریف اورحواریوں نے ٹھیکے داروں کو غلط ادائیگیوں سے160 ملین ڈالربنائے۔ذرائع کے مطابق ریکارڈکی جانچ پڑتال کے بعد کیس ایف آئی اے کوبھی بھیجاجاسکتا ہے، اس سے قبل بھی 17 سڑکوں کے منصوبوں کے کیس نیب کودئیے گئے تھے۔عالمی سطح پر منصوبوں میں نوازشریف کی کرپشن اور کمیشن کا ذکر ادارے کی شرمندگی کاباعث ہے، تفصیلی رپورٹ کے بعد عوام کے پیسے کی وصولی اورسزاؤں پرعمل کا بھی آغاز ہوگا۔

کمیشن وصولی

مزید :

صفحہ آخر -