سینیٹ انتخابات، حسن مرتضیٰ پنجاب سے پیپلزپارٹی کے متوقع امیدوار

    سینیٹ انتخابات، حسن مرتضیٰ پنجاب سے پیپلزپارٹی کے متوقع امیدوار

  

لاہور(این این آئی) سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اپنا امیدوار لانے پر غور شروع کردیا  ذرائع کے مطابق حسن مرتضیٰ پنجاب سے سینیٹ کیلئے پی پی پی کے متوقع امیدوار ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت پنجاب سے اپنا امیدوار جتوانے کیلئے (ن) لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کریگی حسن مرتضیٰ نے اشارہ ملنے کے بعد اپنے لئے پنجاب اسمبلی میں لابنگ شروع کر دی حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں سپیکر پرویز الٰہی سے ووٹ مانگا7 ارکان والی پیپلز پارٹی کو پنجاب سے سینیٹر منتخب کروانے کیلئے 41 ارکان کی مزید ضرورت ہوگی۔

پیپلزپارٹی امیدوار

مزید :

صفحہ آخر -