وزیر صحت کی مدراینڈچائلڈ ہسپتال گنگارام جون2022تک مکمل کرنیکی ڈیڈلائن

 وزیر صحت کی مدراینڈچائلڈ ہسپتال گنگارام جون2022تک مکمل کرنیکی ڈیڈلائن

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے مدراینڈچائلڈ ہسپتال گنگارام کو جون2022 تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔ وزیر صحت نے یہ ڈیڈلائن مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی سائٹ کے دورہ کے موقع پر دی۔اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق،پروجیکٹ ڈائریکٹر اعجاز شیخ اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران موجودتھے۔پروجیکٹ ڈائریکٹرنے وزیر صحت کو مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام پر جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ مدراینڈ چائلڈہسپتال گنگارام کو جون2022تک مکمل تیارکرکے عوام کیلئے کھول دیاجائے گا،فنڈز کی کوئی کمی نہیں، ہسپتال کاتعمیری کام تیزی سے جاری ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارم کی تعمیرکے بعدہزاروں ماؤں اور بچوں کی صحت کو یقینی بنایاجاسکے گا۔مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیروزیر اعظم عمران خان کی عوام صحت دوستی کی عین امیدوں کے مطابق ہے۔مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرگلوبل ہیلتھ سٹریٹیجی کی جانب اہم کامیابی ثابت ہوگی۔

ڈیڈلائن

مزید :

صفحہ آخر -