نا اہل لوگ عوام پر مسلط کرکے پاکستان کا مستقبل داؤ پر لگا دیا، عمران گورایہ
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکے ترجمان عمران گورایہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف ڈیڑ ھ سال سے زائد عرصہ سے بے گناہی کی قید کاٹ رہے ہیں لیکن سلیکٹڈ اور نالائق حکمرانوں کو ان کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔ نا اہل لوگوں کو عوام پر مسلط کرکے پاکستان کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کو دھمکیوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈرائیں، ذاتیات پر اترنے والوں کی بدزبانی ان کی سیاسی ناکامی اور اخلاقی دیوالیہ پن کاثبوت ہے۔ بیمار ذہن آٹا چینی، ووٹ چوروں کے پاس پاکستان کے عوام کے لئے کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے، وزیراعظم الزامات لگا کر اپوزیشن کی کردار کشی کرنے سے اپنی نااہلی اور ناکامی نہیں چھپا سکتے۔ آج حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے ہی معیشت گر چکی ہے۔
مستقبل داؤ پر