الخدمت کا ”فارمیسی انٹرن شپ پروگرام“ مکمل،اسنادتقسیم 

الخدمت کا ”فارمیسی انٹرن شپ پروگرام“ مکمل،اسنادتقسیم 

  

 کراچی(پ ر)الخدمت کراچی کے شعبہ فارمیسی سروسز کی جانب سے ”فارمیسی انٹرن شپ پروگرام“ 2020 کے منتخب 16طلبہ وطالبات نے”انٹرن شپ پروگرام“ کو کامیابی سے مکمل کرلیاہے،جبکہ الخدمت کی جانب سے ان طلبا میں اسناد بھی تقسیم کر دی گئیں۔اسنادتقسیم کرنے کی تقریب الخدمت کراچی کے مرکزی آفس میں منعقد کی گئی۔تقریب میں ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی،ڈائریکٹر فارمیسی سروسز جمشید احمد اورالخدمت شعبہ فارمیسی سروسز کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔فارمیسی انٹرن شپ پروگرام میں کراچی کے مختلف سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے 200طلبہ وطالبات نے شرکت کی جن میں سے انٹرن شپ پروگرام کیلئے 16طلبا کو منتخب کیا گیا۔طلبہ وطالبات کو فارمیسی کے مختلف شعبہ جات مثلا ً کمپاؤنڈنگ،مارکیٹنگ انڈسٹریز، اسپتال فارمیسی ودیگر شعبہ جات میں انہیں بھرپور صلاحیتوں سے آراستہ کیاگیا اورانہیں مختلف انڈسٹریز کا بھی دورہ کروایا گیا۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کے”انٹرن شپ پروگرام“ میں کامیاب طلبہ وطالبات کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انٹرن شپ پروگرام کا مقصد طلبا کی فارمیسی کے مختلف شعبہ جات میں استعداد کار کوبڑھانا تھا۔انٹرن شپ پروگرام سے حاصل علم اور تجربات آپ طلبہ کی عملی زندگی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے۔راشد قریشی نے کہا کہ ان طلبہ وطالبات کیلئے الخدمت کے دروزے کھلے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -