شیخوپور ہ، سیوریج بند ہونے سے گندا پانی جوہڑ میں تبدیل، شہریوں کو مشکلات

    شیخوپور ہ، سیوریج بند ہونے سے گندا پانی جوہڑ میں تبدیل، شہریوں کو مشکلات

  

 شیخوپورہ (بیورورپورٹ)شیخوپورہ میں گزشتہ دو روز کے دوران متعدد علاقوں میں سیوریج کا نظام بند ہو جانے کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ گندے پانی جوہڑ بن چکے ہیں سیوریج کے نظام کی بدحالی کے باعث بھکھی روڈ طارق روڈ محلہ ہنجرانوالہ محلہ کیپری پارک سمیت کئی بستیوں میں کئی کئی روز گندا پانی کھڑا ہے جس سے علاقہ مکینوں کا جینا محال ہو چکا ہے جبکہ گندے اس پانی سے اٹھنے والے تعفن اور بدبو سے مقامی مکین اوردکاندار مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں، نمازکی ادائیگی کے لئے بھی شہری شدید دشواری کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں مگر میونسپل کارپوریشن کے حکام نے اس سلسلہ میں کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا ہے جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے، مقامی مکینوں کے مطابق مذکورہ علاقوں میں مسلسل 2روز سے سیوریج کے گندے پانی کا انخلاء نہ ہونے کے باعث جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا جس سے اٹھنے والے تعفن اور بدبو سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے کے علاوہ شدید اذیت کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں اس سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن کے حکام کی طرف سے کوئی اقدامات نہ اٹھانے پر شہری احتجاج کرنے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں، دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلہ میں ہدایت جاری کی ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر کھدائی کر کے سیوریج کے پائپوں کے معیار کا جائزہ لیا جائے اور اس بارے میں رپورٹ تیار کی جائے کہ کن کن علاقوں میں کنکریٹ کا بیڈ بنائے بغیر ہی سابقہ ادوار میں سیوریج کے پائپ بچھا ئے گئے ہیں۔ 

سیوریج بند

مزید :

صفحہ آخر -