کراچی لائٹ ہاؤس تاجر کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی لائٹ ہاؤس تاجر کے قتل کا مقدمہ درج

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس چپل مارکیٹ میں تاجر دانش کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی احسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔پولیس کی جانب سے مقدمہ قتل، ڈکیتی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق دکان پر 3 لڑکے ڈکیتی کرنے پہنچے تھے۔ ملزمان فرار ہونے لگے تو بھائی نے ان کو ڈرانے کے لیے اسٹول اٹھایا جس پر ملزمان نے بھاگتے ہوئے گولی ماری جو میرے بھائی کے پیٹ پر لگی۔ دانش کو سول اسپتال لے کر آئے جہاں وہ دم توڑ گیا۔ایف آئی آر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دانش کے قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کی جائے۔گزشتہ روز لائٹ ہاؤس میں ڈکیتوں سے مزاحمت پر تاجر جاں بحق ہوگیا تھا۔ سی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 ملزمان کو دکان میں لوٹ مار کرتے دیکھا گیا جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار باہر موجود رہا۔واردات کے بعد تینوں ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہونے لگے تو تاجر نے اسٹول مارنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے تاجر دانش جاں بحق ہوگیا۔

مزید :

صفحہ آخر -