بینک الفلاح اور زمین ڈاٹ کام کے درمیان معاہدہ 

بینک الفلاح اور زمین ڈاٹ کام کے درمیان معاہدہ 

  

کراچی(پ ر) 2021۔ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ویژن کو آگے بڑھانے اور تعمیراتی و ہاؤسنگ سیکٹر کو سہولت فراہم کرنے کے لئے بینک الفلاح اور زمین ڈاٹ کام (Zameen.com) نے ملک بھر میں اپنے صارفین کی زیادہ آسان اور باسہولت رسائی کے لئے مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کی بدولت بینک الفلاح اور زمین ڈاٹ کام زیادہ بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل صارفین اور نئے خریداروں سے رسائی بڑھا سکیں گے اور ہوم فنانسنگ کی مختلف سہولیات کے ساتھ ایک پلیٹ فارم فراہم کرسکیں گے۔ دونوں ادارے بینک الفلاح کی جانب سے پیش کردہ ڈیولپر فنانس آپشنز اور مارٹگیج کنزیومر فنانس  سے متعلق صارفین اور ڈیولپرز کی آگہی کے لئے اپنے وسائل استعمال کریں گے۔ اس معاہدے پر بینک الفلاح کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف باجوہ، گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ مہرین احمد اور بینک الفلاح کے ہیڈ آف کنزیومر فنانس سید محمد آصف جبکہ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او اور بانی ذیشان علی خان، کنٹری ہیڈ احمد بھٹی اور سینئر ڈائریکٹر شجاع اللہ خان کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔ بینک الفلاح کے سی ای او عاطف باجوہ نے دونوں اداروں کے درمیان معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا، "بینک الفلاح کئی سالوں سے ہوم فنانس انڈسٹری میں اہم بینک رہا ہے اور ہم زمین ڈاٹ کام کے ساتھ اشتراک کا خیرمقدم کرتے ہیں تاکہ زیادہ بڑی مارکیٹ کو اپنے مصنوعات پیش کرسکیں۔ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعمیراتی اور ہاؤسنگ انڈسٹری کی بحالی کے لئے انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں اور اپنے صارفین کو وسیع اقسام کی فنانسنگ کی سہولیات سے مستفید کرنے لئے آگہی پہنچانے کا یہ بالکل صحیح وقت ہے۔"  

مزید :

صفحہ آخر -