عوام کے مسائل کا بروقت سدباب کیا جائے گا،خان محمد تنولی 

   عوام کے مسائل کا بروقت سدباب کیا جائے گا،خان محمد تنولی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ساؤتھ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمود حسین ایڈوکیٹ کے ڈیرے پر PS-111 کی ایک کارنر میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خان محمد تنولی نے شرکت کی۔ جہاں کارکنوں سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا گیا۔ خان محمد تنولی نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ہم ڈسٹرکٹ ساؤتھ کو مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ بنائیں گے۔ PS-111 کے صدر چوہدری محمود حسین آرائیں نے کہا کہ PS-111کے تمام دوستوں کو ساتھ لے کر میرٹ پر فیصلہ کیئے جائیں گے اور عوام کے مسائل کا بروقت سدباب کیا جائے گا اور ہر وارڈمیں PML(N)کا آفس قائم ہونا چاہیے تاکہ عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے آسانی سے رابطہ کرسکیں۔ اس موقع پر سینئر رہنماء اکبر شاہ، فضل مولا، آصف خان نیازی، عترت حسین، زبیر، عمار اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -