ضلع بنوں میں 18 غیر  قانونی کرش پلانٹس سیل

ضلع بنوں میں 18 غیر  قانونی کرش پلانٹس سیل

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بنوں میں 18 غیر قانونی کرش پلانٹس سیل کردیئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر بنوں ڈاکٹر طیب حیات نے کہا کہ ضلع بنوں میں کرش پلانٹس بغیر رجسٹریشن کے چلائے جارہے تھے جن کے خلاف ایکشن لیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر بنوں ڈاکٹر طیب حیات نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر کورٹ اعجاز خان کے ہمراہ غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کاروائی کرکے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے تک مذکورہ اٹھارہ کرش پلانٹس سیل کر دئیے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف مزید کاروائی جاری رہے گی۔اس موقع پر انڈسٹریل آفیسربنوں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز لکی مروت اعجاز خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف بلاتعطل کارروائیاں جاری رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -