آرایم آئی میں صحت کارڈ پلس کی سہولت اگلے ہفتے سے شروع، معاہدے پر دستخط 

آرایم آئی میں صحت کارڈ پلس کی سہولت اگلے ہفتے سے شروع، معاہدے پر دستخط 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور  رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور اسٹیٹ لائف خیبر پختونخوا نے  خیبر پختونخوا کے رہائشوں کیلئے ہیلتھ کارڈ پلس پروگرام میں آر۔ایم۔آئی کو صحت کارڈ پلس پروگرام کا حصہ بننے کے معائدے پر دستخط کر لیے ہیں۔ معائدے پر سی ای او (آرایم آئی) شفیق الرحمان اور زونل ہیڈ برائے اسٹیٹ لائف  تجمل خٹک نے دستخط کیے۔ اس موقع پر صحت کارڈ پلس پروگرام خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر ریاض تنولی اور آر ایم آئی اور اسٹیٹ لائف انشورس کمپنی کے عہدہ داروں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے تحت آر ایم آئی میں صحت کارڈ پلس کی سہولت اگلے ہفتے سے ممکن ہو سکے گی۔ اس موقع پر  شفیق الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے عوام کو قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے لئے یہ خصوصی اقدام واقعی ایک انقلابی اقدام ہے۔ جس کی تائید اور تعریف کی جانی چاہیے۔ آر ایم آئی جو کہ خیبر پختونخوا کے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ، اس پروگرام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ آرایم آئی جو کہ جدید سہولیات سے آراستہ ہے میں امراض قلب، قلب کی پیوند کاری، انٹروینشنل ریڈیالوجی، نیورو سرجری، آرتھوپیڈیک اور گردے کی پیوند کاری جیسی بین الاقوامی معیار کی سہولیات موجود ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -