پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرمارجن بڑھانے کی سمری تیار 

پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرمارجن بڑھانے کی سمری تیار 

  

 اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی۔رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری تیار کر لی ہے۔ پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں فی لیٹر 45 پیسے اضافے، ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 45 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 50 پیسے بڑھانے، پیٹرول پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کرنے اور پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کرنے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 12 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرول قیمت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -