وفاقی وزیرشہریار آفریدی سے چیئرمین این اے کی ملاقات 

وفاقی وزیرشہریار آفریدی سے چیئرمین این اے کی ملاقات 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن (ر) سکندر قیوم سے اہم ملاقات کی اور کوھاٹ میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر شہریار آفریدی نے NHA کے چیئرمین کو گمبٹ بائی پاس روڈ کے حوالے سے بتایا کہ گمبٹ بازار سے سڑک کو باہر منتقل کرنے سے اندرون علاقہ سڑک پر ٹریفک کے بوجھ میں کمی ہو گی جس سے عوام کو براہ راست ریلیف حاصل ہو گا جس پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین نے 6 کلو میٹر طویل گمبٹ بائی پاس روڈ کی تعمیر کے احکامات صادر کر دیئے دوسری جانب شہریار خان آفریدی نے درہ آدم خیل میں پانچ کلومیٹر سڑک کی سست روی پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار میں سست روی کی وجہ سے کئی مہینوں سے عوام کو پشاور آنے جانے میں سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر چیئرمین نیشنل ہائی وے نے فوری طورپر کام کی رفتار تیز کرنے اور بہترین کوالٹی کے مطابق کام کرنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر شہریار آفریدی کی درخواست پر انڈس ہائی وے پر 6انڈر پاسز کی بھی منظوری دے دی گئی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین نے واضح کیا کہ ملک بھر کی طرح ضلع کوھاٹ اور ملحقہ علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر نہ صرف کام کی رفتار تیز کی جائے گی بلکہ اعلیٰ معیار کا کام بھی ہو گا تاکہ عوام کو طویل عرصے تک سہولت میسر رہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -