صوابی،گاڑیوں میں   تصادم 3 افرادزخمی

صوابی،گاڑیوں میں   تصادم 3 افرادزخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ) صوابی جہانگیرہ روڈ پر صوابی انٹر چینج کے قریب موٹر کار اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صوابی انٹر چینج کے قریب تیز رفتار رکشے اور موٹر کار کے مابین خوفناک تصادم ہو ا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار تین افراد 38سالہ محمد خالد، 30سالہ اختر زیب اور26سالہ محمد عارف شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد باچا خان کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -