ممتازعالم دین مولانا محمد الیاس فاروقی انتقال کر گئے

 ممتازعالم دین مولانا محمد الیاس فاروقی انتقال کر گئے

  

لاہور(پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق استاد اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے راہنماء مولانا محمد الیاس فاروقی گردوں کے عارضہ کے سبب طویل علالت کے بعد گذشتہ روز 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم مدرسہ جامعہ اشرفیہ للبنات سرگودہا کے مہتمم تھے انہوں نے ایک بیٹامولانا حافظ محمد زکریا دو بیٹیاں اور سینکڑوں عقیدت مند سوگوار چھوڑے مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ سرگودھا میں شیخ الحدیث مفتی طاہر مسعود نے پڑھائی جس میں ا نٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ اوردیگر مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں مولانا بدرعالم چنیوٹی،مفتی شاہد مسعود مولاناقاری احمد علی ندیم،مولانا اعبداللطیف اشرفی،مولانا محمودالرشید حدوٹی، مولانا محمدغفران مولانا نورالسلام،مولانا اکرام اللہ،علماء اور طلباء سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی بعد میں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا مولانا محمد الیاس فاروقی کی وفات پر  جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاری ارشد عبید،مولانا احمد حسن، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا امداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا غلام یاسین صدیقی ودیگر نے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ممتازعالم دین

مزید :

پشاورصفحہ آخر -