صوبائی وزیر محنت شوکت علی یوسفزئی سے گورنمنٹ ایمپلائز کے صدر محمد اسلم کی ملاقات 

صوبائی وزیر محنت شوکت علی یوسفزئی سے گورنمنٹ ایمپلائز کے صدر محمد اسلم کی ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر محنت شوکت علی یوسفزئی سے آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینشن کونسل خیبر پختونخوا کے صدر محمداسلم نے ملاقات کی اور گورنمنٹ ملازمین کے مطالبات خاص طور پر سروس سٹرکچر کو بہتر بنانے، خالی اسامیوں پر جلد تعیناتی اور کورونا کے دوران شہید ہونے والے پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کے شہداء  پیکج کے امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر محنت نے ملازمین کو درپیش مسائل انتہائی توجہ سے سنے اور کہا کہ حکومت کو ملازمین کی مشکلات کا پورا احساس ہے اور اس سلسلے میں بتدریج اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے اس حوالے سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی ہدایت جاری کی اور ایمپلائز کوآرڈینشن کونسل کے صدر کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے پیش کردہ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس پر صدر ایمپلائز کوآرڈینشن کونسل نے وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -