اختیارات کو نچلی سطح پر عوام تک منتقل کررہے ہیں،جمشید تھامس

  اختیارات کو نچلی سطح پر عوام تک منتقل کررہے ہیں،جمشید تھامس

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ممبر نیشنل اسمبلی جمشید تھامس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کے ویژن کے مطابق اختیارات عوام اور نچلی سطح تک منتقل کر رہے ہیں۔ ضلع کوہاٹ میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں۔ کوہاٹ کو ماڈل ضلع بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما سارہ عزیز کی قیادت میں اقلیتی خواتین کی بڑی تعداد کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے اقلیتی رہنما ملک صابر صدیق کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم این اے جمشید تھامس اور سارہ عزیز نے خواتین کو ٹوپی اور مالا پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کیا۔تقریب میں پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ذولفقار کھوکھر،پادری ناصر،پادری شاہد،فادرمیلم راحت،ساوتھ ریجن کے صدر دلدار سلوترہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے جمشید تھامس کی طرف سے کوہاٹ ڈسٹرکٹ کے لیے دو کروڑ روپے کی اسکیموں کا اعلان بھی کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے جمشید تھامس اور نئے شامل ہونے والے شرکاء نے سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے عوام سے جھوٹے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں کیااس کے برعکس موجودہ حکومت اور منتخب نمائندے عوام کے توقعات پر پورا اتررہے ہیں۔ موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے تسلسل کے وجہ سے لوگ جو ق درجوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔کوہاٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی مطابق اختیارات عوام اور نچلی سطح تک منتقل کررہے ہیں،عوام اور پارٹی ورکرز کی مشاورت سے پورے کوہاٹ میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں،کوہاٹ کو ماڈل ضلع بنارہے ہیں ایسے منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی مثال پورے صوبے میں نہیں ملے گی۔آخر میں ایم این اے جمشید تھامس نے ضلع کوہاٹ کے لئے ملک صابر صدیق اقلیتی رہنما پاکستان تحریک انصاف کو کوارڈی نیٹر مقرر کیا۔

  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -