باڑہ،عوامی مسائل کے حل  کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

باڑہ،عوامی مسائل کے حل  کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان) باڑہ میونسپل بلڈنگ میں معذور افراد کے مسائل معلوم کرنے کے لئے کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے شفیق آفریدی.ڈی سی خیبر محمود اسلم وزیر.سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں سمیت مختلف این جی اوز کے ذمہ دار افراد موجود تھے۔اس موقع پر معذور افراد نے مسائل کے انبار لگا دیئے اور محکموں پر شدید تنقید کرتے ہوئے معذروں کی فلاح و بہبود کے لئے کسی قسم اقدامات نہ کرنے کا شکوہ کیا.اور سوشل ویلفیئر سمیت مختلف این جی اوز نے معذوروں کے نام پر انے والے فنڈز ہڑپ کرکے کسی بھی قسم کا ریلیف نہیں دیا.انہون نے مطالبہ کیا کہ معذوروں کی فلاح و بہبود کے لئے آنے والی فنڈزکے لئے مستقل طریقہ کار بنایا جائے تاکہ سسٹم میں شفافیت لاکر مستحق کو اپنا حق مل سکے اور خرد برد کا سلسلہ ختم کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیا سکے جس پر ایم پی اے اور ڈی سی خیبر نے ایکشن لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کسی قسم کا فنڈز یا دیگر پیکجز فرد واحد کی بجائے کمیٹی کے تھرو شفاف طریقے سے تقسیم کی جائے گی جس میں ہر ایک کو ان کا حق ملے گاتاکہ آئندہ کے لئے کسی معذور کو اس قسم کی شکایت نہ ہو ایم پی اے شفیق آفریدی نے معذوروں کے لئے 50 ہزار نقد امداد دینے کا بھی اعلان کیااور ان کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھانے اور فلاح و بہبود کے منصوبوں کی منظوری کا وعدہ اور عزم کا اظہار کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -