صوابی،اندھے قتل کا  ڈراپ سین،1 گرفتار

  صوابی،اندھے قتل کا  ڈراپ سین،1 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)کالو خان پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کر کے ایک ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دو ہفتے قبل نامعلو م ملزمان نے حماد سکنہ کالو خان کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔ ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے اس اندھے قتل کو ٹریس کرنے کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان کی سر براہی میں ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان، ایس ایچ او لیاقت شاہ، تفتیشی آفیسر نمیر خان اور اے ایس آئی حافظ زاہد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید خطو ط پر تفتیش کر کے اندھے قتل کو ٹریس کر لیا اور اس میں ملوث ملزم ندیم سکنہ کالو خان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا وجہ قتل رقم کی لین دین بیان کی گئی ہے ملزم نے ایک اور ملزم کا نام بھی اگل دیا۔ جس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔مقتول ٹریکٹر ٹرالی میں مٹی لا رہے تھے کہ ملزمان نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔