ڈی سی نوشہرہ اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا اجلاس

ڈی سی نوشہرہ اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن (Mir Reza Ozgen) کے زیر صدارت صوبائی حلقہ پی کے - 63 پر انتخابات میں حصے لینے والے تمام امیدواروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی آگاہی دینے کے لیے اجلاس منعقد ہوئی۔اجلاس میں 19 تاریخ 2021 کو آنے والے انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی دی گی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر کام کر رہی ہے۔ صوبائی حلقہ پی کے - 63  پر انتخابات لڑنے والے امیدواروں کو ضابطہ اخلا ق بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکشن مہم کے لیے کارنر میٹنگ اور ریلی نکانے کے لیے تمام امیدوار ڈپٹی کمشنر اور ضلعی پولیس سے اجازت لینے کے پابند ہونگے۔کوئی بھی سیاسی پارٹی اورامیدوار کسی بھی قسم کی وال چاکنگ،سیاسی بل بورڈ لگانے اور کوئی بھی امیدوار یاسیاسی کارکن کو فساد، لڑائی جھگڑا کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔