زبیر احمد انصاری کی دوسری کتاب فدایان محمدﷺشائع ہوگئی

زبیر احمد انصاری کی دوسری کتاب فدایان محمدﷺشائع ہوگئی

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی، معروف سماجی کارکن اور معروف کاروباری شخصیت زبیر احمد انصاری کی دوسری کتاب فدایان محمدﷺ شائع ہوگئی۔ ان کی پہلی کتاب ''رموز ِکن فیکون'' چند ماہ پہلے شائع ہوئی جسے دنیائے ادب میں بہت پذیرائی ملی اور چند مہینوں میں اس کا پہلا ایڈیشن ختم ہوکر دوسرا ایڈیشن آچکا ہے۔ دوسری کتاب ”فدایان محمدﷺ“ کی اشاعت پر سینئر صحافی و تجزیہ نگار اور چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ مصنف کے رسول اکرمؐ اور صحابہ کرامؓ کے ساتھ والہانہ عشق پر مشتمل ہے۔کتاب کی اشاعت پر انہوں نے مصنف کو مبارکباد دی ہے۔ اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کتاب کو ادب کی دنیا میں ایک قابل قدر اضافہ قرار دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -