حکومت گرانے کیلئے بنایا گیا پی ڈی ایم آخری دم لے رہا ہے،میاں محمود الرشید

حکومت گرانے کیلئے بنایا گیا پی ڈی ایم آخری دم لے رہا ہے،میاں محمود الرشید

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت کو آر پار کرنے کی کوشش میں پی ڈی ایم خود '' ٹھنڈا ٹھار ''ہو گیا ہے۔ حکومت گرانے کی کوشش میں بنایا جانے والا یہ غیر فطری سیاسی اتحاد آخری دموں پر ہے۔ اپنے ایک بیان میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے رہنما بے بنیاد دعوے کرتے ہوئے تاریخ پر تاریخ دیتے رہیں گے، نہ ان کے استعفے آئیں گے اور نہ ہی یہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کر سکیں گے۔

تحریک عدم اعتماد بھی ان کے بس کی بات نہیں۔ ان کی گیدڑ بھبکیاں سنتے سنتے کان پک گئے ہیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت گرانے کے لیے زبانی جمع خرچ بہت آسان ہے، کسی کیدن میں خواب دیکھنے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی لیکن حقیقت یہ ہے کہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو عوام نے بالکل لفٹ نہیں کرائی،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو یہ حقیقت اچھی طرح معلوم ہے لیکن پھر بھی ان کے منہ سے ''میں نہ مانوں '' کی گردان مسلسل جاری ہے،ان کو اپنی آنکھوں پر بندھی پٹی کھول کر اپنی اس فضول اچھل کود کے خاتمے کا خود ہی اعلان کر دینا چاہئے،یہی ان کے لئے بہتر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -