پاکستان سنی تحریک ایک نظریاتی  تنظیم ہے، ثروت اعجاز قادری

پاکستان سنی تحریک ایک نظریاتی  تنظیم ہے، ثروت اعجاز قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی)  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک ایک نظریاتی تنظیم ہے۔ اہلسنت کے نظریات کا تحفظ ہر حال میں کرینگے،بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری نے مشن اعلیٰ حضرت کو فروغ اور عظمت صحابہ کے تحفظ کیلئے باطل قوتوں کے خلاف مضبوط چٹان تھے،ہم اپنے شہداء  قائدین کے نیک مشن پر گامزن رہیں گے۔

،تمام تر مشکلات وتکالیف کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں دین کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے۔نشترپارک میں جلد اپنے شہداء  قائدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جانثاران مصطفی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں پنجاب کے صدر حافظ شاہد حسین اور پنجاب کابینہ سے کانفرنس کال گفتگو اورمرکزِ اہلِسنت پر حیدرآباد کے عہدیداروں کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی،کراچی ڈویڑن کمیٹی اور سیکٹر کنونئیزر بھی موجود تھے۔
،ثروت اعجاز قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادتوں کا سفر رکا نہیں ہے ملک کی بقاء  وسلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کینام پر ریلیاں نکال کر ملک کے اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،جبکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے حکومت انکاری ہے جو کہ خوش آئند ہے،اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا،کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیریوں کے ساتھ ہیں،پاکستان اسلام کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا انشاء اللہ جلد ملک میں اسلامی نظام بھی نافذ ہوگا،ہمیں اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو دنیا کا ماڈل ملک بنانا ہے،للچائی ہوئی نظروں سے یورپی ممالک کی طرف دیکھنے کی بجائے حکمران خلفاء  راشدین کے طرز حکمرانی کو اپنالیں،شانِ سیدنا صدیق اکبر اورختم نبوت? کا تحفظ کرکے گستاخِ رسول کو سزائے موت دے کرجہنم واصل کیاجائے،آج اسلام دشمن قوتیں ملک میں طرح طرح کے فتنے برپا کرنے کے درپے ہیں ہمیں شعور وعلم اور صبرسے اسلام دشمن قوتوں کو شکست دینا ہوگی۔