سی ایس ایس آفیسرز کی ٹریننگ کیلئے ورچوئل یونیورسٹی اور سول سروسز اکیڈمی کا معاہدہ

سی ایس ایس آفیسرز کی ٹریننگ کیلئے ورچوئل یونیورسٹی اور سول سروسز اکیڈمی کا ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سی ایس ایس آفیسرز کی ٹریننگ کے لیئے ورچوئل یونیورسٹی اور سول سروسز اکیڈمی کے درمیان معاہدہ،ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی ڈاکٹر ساجد یوسفانی، مسٹرذوالفقار یونس، ڈائریکٹر (سی ٹی پی)، سی ایس اے لاہور اور سید شبیر اکبر زیدی ایڈیشنل ڈائریکٹر سی ایس اے پر مشتمل تین رکنی وفد نے نہایت اہم مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کے لئے ورچوئل یونیورسٹی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر نعیم طارق کے علاوہ، ڈائریکٹر آئی سی ٹی احسن ظفر پوری، رجسٹرار وی یو ڈاکٹر محسن جاوید، ڈائریکٹر آرک، ڈاکٹر ارشد حسین ہاشمی پروفیسر ڈاکٹر ملک محمد عارف رفیق، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی جی سکلز، ڈاکٹر ظفر علوی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مسٹر احمر سعید قاضی، جی ایم مارکیٹنگ روبینہ علی، جی ایم وی یو ٹیلی ویڑن نیٹ ورک مسٹر بابر علی، ڈپٹی ڈائریکٹر آرک ڈاکٹر سید سلمان حسن، افسر تعلقات عامہ مسٹر فیصل ضیا  اور  ڈائریکٹر پی آئی ڈی عظمہ سلیم، شامل تھے۔ 

ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی ڈاکٹر ساجد یوسفانی اور ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے اس مفاہمتی یاداشت پہ دستخط کیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -