کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)کشمیرسنٹرلاہور کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ بھارت نے نام نہاد جمہورت کا لبادہ اوڑھ رکھاہے۔ وہ خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتاہے لیکن کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دینے پر تیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیرٹرانسپورٹ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر ناصرحسین ڈار‘ مشیرحکومت سیدنصیب اللہ گردیزی،رکن قانون سازی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی غلام محی الدین دیوان، انچارج کشمیرسنٹرلاہور سردارساجدمحمود، رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس انجینئرمشتاق محمود، میڈیاکوآرڈینیٹر تحریک انصاف اشتیاق ملک، صدرمسلم کانفرنس لاہور سرکل حاجی اقبال قریشی، فاروق آزاد، مرزاصادق جرال،مولاناشفیع جوش و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔